خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع صوابی کے علاقے ہند میں پولیس مقابلے کے دوران خودکش جیکٹ پہنے دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے میں چھاپہ مارا گیا،جس کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن ان کا مقابلہ دہشت گردوں سے ہوگیا جنہوں نے ان پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیں:پشاورمیں پولیس لائنزکی مسجد میں خود کش دھماکہ، 28افراد جاں بحق، 150زخمی
اس دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ تاہم سیکورٹی فورسز ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔انہوں نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔