سوات کے علاقے مینگورہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات کے علاقے مینگورہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
سوات کے علاقے مینگورہ میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

سوات کے مینگورہ شہر کے ضلع سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) معین فیاض کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ چند نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

معین فیاض نے دعویٰ کیا کہ دو پولیس اہلکار عمرا خان اور اشرف علی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک بینک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

مذکورہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کاعمل شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور، عدالت نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کا ریمانڈ منظور کر لیا

سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) صفی اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ موقع سے فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related Posts