ہانیہ اسکینڈل، عامر لیاقت کا گھر تباہ، کیا طوبیٰ نے بھی طلاق لے لی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tuba divorced Amir Liaqat

ہانیہ خان کے معاملے کے بعدمعروف مذہبی اسکالر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی افواہیں زیرگردش ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین اِن دنوں بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں،تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہانیہ خان کی وجہ سے عامر لیاقت حسین نے ہانیہ خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ہانیہ خان کی وجہ سے اُن کا گھر ٹوٹ گیا لیکن اب ان کی برداشت ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے اس خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔

اس حوالے سے متعدد سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد طوبیٰ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں معنی خیز جملہ لکھا کہ اپنے دکھ درد سوشل میڈیا پر ہر ایک شخص کو بتانے کے بجائے خدا کو بتائیں۔Tuba divorced Amir Liaqatدوسری جانب عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ اللہ نے صبر دیا اس کا شکر ادا کرتا ہوں، اب وقت آن پہنچا ہے جھوٹ کو قانون کی گرفت میں لانے کا، عامر لیاقت کا نام استعمال کر کے اس بدذات اور اس کے حماہتی ٹیوبرز نے بہت کمالیا ، حرام مواد بیچا، جھوٹ کی روٹی پکائی اور سارے موالی قہقہے لگا کر کھاتے رہے مگر اللہ مسکرا رہا تھا اور اپنے بندے کا صبر دیکھ رہا تھا۔

 

اب ہائی کورٹ ،سول کورٹ اور توہین رسالت کی کارروائی شروع ہونے کا وقت آگیا ہے، میری ذات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر ہر ادارہ برہم رہا اور میری خاموشی کو میری مجبوری سمجھ لیا گیا ، میں اللہ کا ایک عاجز بندہ ہوں،روضہ رسول کے اندر جا چکا ہوں پھر کیسے اللہ کے وعدے کے خلاف جاتا، تہمت و اتہام پر ایک عرصے تک خاموش رہنے اور وضاحت کرنے کا حکم ہے اور پھر اللہ اپنی قدرت کا اظہار فرماتا ہے ۔

Related Posts