واشنگٹن: امریکی گلوکارہ چیریلین عرف چِر نے ملک کے صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اچھے انسانوں میں اٹھنے بیٹھنے کے لائق نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی گلوکارہ اور شاعرہ چیریلین نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ حق ہی نہیں رکھتے کہ اچھے انسانوں میں نشست و برخاست کرسکیں جبکہ وہ محبت کرنے والے انسانوں کے درمیان رہنے کے بھی لائق نہیں۔
پیغام میں مشہور و معروف گلوکارہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی شیطانی فطرت کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ ان کی شیطانی فطرت کی منزل صرف تباہی و بربادی ہے جس پر میں نے کئی بار غور کیا۔
امریکی گلوکارہ چِر نے کہا کہ بہت مرتبہ میں مسلسل ان کے خلاف سوچتی رہی اور اِس خیال سے باہر ہی نہ آسکی کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کتنی نفرت کرتی ہوں۔ ہم امریکی صدر کو امریکا کو تباہی و بربادی کی طرف لے کر جانے نہیں دیں گے، نہ ہی اپنے خوبصورت بچوں کا مستقبل خراب کرنے دیں گے۔
Trump Doesn’t Deserve 2 Be Among Decent,Loving Human, Beings.
“The One Who Sows 2 Please
His Sinful Nature,.From That Nature,Will Lead 2 Destruction”.
Many Times I Cant Think of Anything But how Much I Hate Him.WE CANT LET HIM DESTROY OUR COUNTRY,& ALL OUR BEAUTIFUL CHILDREN— Cher (@cher) June 23, 2020