لاہور کے چڑیا گھر میں سیرو تفریح کی غرض سے آئے ہوئے میاں بیوی حادثے کا شکار ہو گئے، درخت گر جانے کے باعث بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں بیوی گرنے والے درخت کے نیچے آگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ چڑیا گھر آئی تھی۔ گزشتہ روز جب درخت اچانک گر گیا تو ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔
صحن میں سوتی ہوئی بچی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق