شکارپور، انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کا تصادم، 22 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شکارپور، انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کا تصادم، 22 افراد زخمی
شکارپور، انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹریلر کا تصادم، 22 افراد زخمی

صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے تصادم کے باعث 22 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور میں خانپور انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئے۔ خوفناک حادثے کے باعث 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کا شکار مسافر کوچ بہاولپور سے کوئٹہ جارہی تھی۔

  یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کاتصادم، 6افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائی کا اغاز کیا۔ 20 زخمیون کو قریبی سول ہسپتال جبکہ تشویشناک حالت کے باعث 2 کو سکھر ریفر کیا گیا۔زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے تھا۔

گزشتہ ماہ 13فروری کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 خاتون زخمی ہوئیں۔

Related Posts