ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں شب برأت آج بروز منگل 7مارچ 14 شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ مساجد اور گھروں پر نفلی عبادات اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

شب برأت پر ملک بھر کے تمام شہروں کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، شب بیداری ہوگی اور رات بھر عبادات اور نوافل ادا کیے جائیں گے۔

فرزندان اسلام شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، ملک اور قوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی اور اپنے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآن و سنت میں صبر و تحمل کا مقام اور اس کی اہمیت اور معاشرتی افادیت

شب برأت کے موقع پرلوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے لئے قبرستانوں میں بھی جائیں گے۔

اس موقع پر علماء کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برأت کی فضیلت اور اہمیت بیان کریں گے فرزندان اسلام شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھیں گے۔

Related Posts