نیویارک: سلمان رشدی پر نیویارک میں قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطر نے ایران سے تعلق کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم ہادی مطر نے کہا کہ سلمان رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے ہیں، اُس نے اسلام اور اُس کے عقائد پرحملہ کیا۔
قبل ازیں امریکا میں سلمان رشدی پر ہونے والے حملے سے متعلق ایران کا ردعمل سامنے آیا تھا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سلمان رشدی پر حملے سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہیں، کسی کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر الزام عائد کرنے کا حق نہیں ہے۔
ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا، شہباز گل کی حالت پر عمران خان کا ردعمل