روس میں یوکرینی فوج کو کرپٹو کرنسی بھیجنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے مشرقی خباروسک علاقے کے ایک رہائشی کو یوکرینی فوج کو کرپٹو کرنسی کی شکل میں رقوم بھیجنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
کرپٹو ایکسچینج بائنانس کا نیدرلینڈ میں سرگرمیاں بند کرنیکا اعلان
تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم روس کے خلاف جنگ میں مدد کے سلسلے میں یہ رقم بھیجنا چاہتا تھا۔
دوسری جانب روسی سیکیورٹی اداروں نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ایک اور گروپ کو بھی گرفتار کیا ہے۔