کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی

کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 65 افراد کے نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 632 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہاں 862 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 ترجمان محکمۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے دیگر اضلاع میں کیئے گئے 9 ہزار 266 کورونا ٹیسٹ میں سے 107 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ایک ہفتے میں 13.26 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صوبے بھر میں 21 ہزار 578 کورونا ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 862 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت بے گھر افغانیوں کو اپنے ملک میں رکنے کے انتظامات کرے، معید یوسف

Related Posts