وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف وک انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی
وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف وک انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ آگیا ہےکہ ہم الیکشن لڑیں تو کسی کو فکر نہ کہ ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ دو سال تک بہت کوشش کی ہے کہ الیکشن کے نتائج ساری جماعتیں تسلیم کریں۔ ملک میں 1970 سے اب تک سارے انتخابات متنازع رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس انتخابی اصلاحات کے لیے تجاویز ہیں تو ہم سننے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ الیکشن کو قابل قبول بنایا جائے۔ ہم نے پوری اصلاحات کی ہیں جن پر ابھی بحث نہیں ہوئی ہے۔ جس طرح سے کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر کے لیے ٹیکنالوجی ہے ہم بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن کو نیوٹرل ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف اور شفاف بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ ریاست مدینہ سے لیا ہے۔ پاکستان کا موجودہ بجٹ میرے وژن کے مطابق بنایا گیا ہے۔ بجٹ کی تیاری پر شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Related Posts