اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sajal ali

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔ سجل علی 70 لاکھ سے زیادہ فالورز کے ساتھ پاکستان کی چوتھی بڑی اداکارہ بن گئی ہیں۔

sajal ali insta

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان 80 لاکھ سے زیادہ مداحوں کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔ دوسرے نمبر پر خوبرو اداکارہ ایمن خان براجمان ہیں جن کی انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 8.2 ملین ہے۔

مداحوں کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7.2 ملین سے زیادہ ہے اب چوتھا نمبر سجل علی کا ہے جن کے انسٹا فالوورز 7 ملین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی شوبز انڈسٹری کے بعد اب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے چلنے والی ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 97 افراد کو فالو کر رکھا ہے اور 382 پوسٹس دی ہیں۔

Related Posts