سمندر میں لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندر میں لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی
سمندر میں لاپتہ ٹائٹن آبدوز میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی

ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کے دوران بحر اوقیانوس میں گم ہونے والی آبدوز کی تلاش میں اب زیادہ تیزی اختیار کرلی گئی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے مذکورہ ٹائٹن میں آکسیجن کی سپلائی ممکنہ طور پر ختم ہوگئی ہوگی۔

امریکی کوسٹ گارڈ حکام نے تخمینہ لگایا ہے کہ بدقسمت آبدوز میں 5 مسافروں کو دستیاب آکسیجن کی سپلائی پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 18 منٹ پر ختم ہوگئی ہوگی۔

اب تک گمشدہ آبدوز کی لوکیشن ایک اسرار بنی ہوئی ہے حالانکہ نئے جہاز بھی اسے تلاش کرنے کی مہم میں شامل ہوگئے ہیں۔

مگر حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ روانگی کے وقت ٹائٹن میں آکسیجن کی سپلائی 96 گھنٹوں کی تھی، مگر اس حوالے سے یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔جبکہ آبدوز کی تلاش کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں زوردار دھماکہ، 30 سے زائد افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ ہم تمام دستیاب ڈیٹا اور تفصیلات استعمال کرکے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، آکسیجن سپلائی ختم ہونے کے خدشات کے باوجود سرچ آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔اس حوالے سے متعدد عناصر آکسیجن کی سپلائی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

Related Posts