وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، خواجہ شعیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، خواجہ شعیب
وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، خواجہ شعیب

کراچی:پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے سلسلے میں سندھ کی گرلز اوربوائز ہاکی اور والی بال لیگز کاباقاعدہ آغاز 21جون سے کراچی میں ہورہا ہے۔

لیگ کی شاندار افتتاحی تقریب این ای ڈی یونیورسٹی کے محمود عالم آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی انچارج شہباز شریف سیکریٹریٹ سندھ /نائب صدر مسلم لیگ سندھ خواجہ شعیب تھے۔

میزبانی کے فرائض معروف اسپورٹس صحافی سید یحییٰ حسینی نے ادا کیے۔افتتاحی تقریب کے موقعے پر نوجوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ شعیب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس ایونٹ کو بھی کامیابی سے آرگنائز کیا جائے اور سندھ بھر سے آنے والی ٹیموں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ کھیل ہماری مثبت سرگرمیوں میں اضافہ کرتا ہے۔

ان کا ایچ ای سی کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لیگ نوجوانوں کی لیگ ہے نوجوان عزم و حوصلے کو بنیاد بناکر چھا جائیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ میں کراچی سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ، میر پور خاص اور سکھرریجن کی گرلز اور بوائز ہاکی ٹیمیں شرکت کریں گی جن کا انتخاب ٹرائلز کے بعد کیا گیا تھا۔

اس لیگ کے انعقاد کا مقصد سندھ کے ان علاقوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، جہاں کھیلوں کی سہولتیں نا ہونے کے برابر ہیں اور کھلاڑیوں کو بہت کم مواقع میسر ہیں۔ ہماری کوشش تھی کہ تمام ہی کھیلوں میں سندھ بھر کے تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع ملیں۔

انکامزید کہنا تھا کہ اب سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہونے جارہا ہے جس سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ لیگ کے میچز اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی گراؤنڈاور کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے جائیں گے۔ ان ہاکی لیگز کی میزبانی سر سید یونیورسٹی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کے متوقع چیئرمین ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو نا انصافی قرار دیدیا

اس ضمن میں متعلقہ یونی ورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے لیگز کے کامیاب انعقاد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کاا علان کر دیا ہے،چیف آرگنائزر ارشد خان،چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی قاضی نصر عباس جبکہ آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر نیشنل مبشر مختار ہوں گے۔

Related Posts