کسی بھی معاشرے کیلئے تعلیم کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کارڈینل جوزف کوٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The importance of education for any society cannot be underestimated, says Cardinal Joseph Coutts

کراچی :شہر کے معروف اورنامور تعلیمی ادارے سینٹ پیٹرکس کالج نے تعلیمی میدان میں ایک شاندار روایت کا آغاز کرتےہوئے ”فنانشل سپورٹ پروگرام “ کاباقاعدہ آغاز کردیا۔

پروگرام مقصد مستحق اور ضرورت مند طالب علموں کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں،اس ضمن میں کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام میں آرچ بشپ آف کراچی کارڈینل جوزف کوٹس، وکر جنرل فادرصالح ڈائیگو، کالج کے پرنسپل شمیم خورشيد، کالج کے اساتذہ، اسٹاف، کاتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کے آفیشلز، پرنسپلز، ماہرین تعلیم، سابقہ طلباء، مخیرحضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض سر انجام دیتےہو سیماب آصف نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کے اغراض و مقاصد کو نہایت عمدگی سے بیان کیا۔

”فنانشل سپورٹ پروگرام “ سے استفادہ حاصل کرنے والے طالب عملوں نے اپنی تجربات بیان کئے کہ کس طرح اس پروگرام کے ذریعے اپنی تعلیم کو مکمل کرکے آج معاشرے میں بہتر زندگی بسر کررہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امبر حسن اور پروفيسر محمد ضیاالدین نے پرنسپل شمیم خورشید کی کاوشوں کو سہراہا اور ان کی انتھک محنتوں اور وژن کو خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

کالج کے سابقہ طالب علم مرون لوبو(سی ای او: ایم اے ایل سی ) اور لیز لی روڈرکس نے کالج کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے اپنی ماضی کی یادیں کوتازہ کیا اور موجودہ انتظامیہ کو سہراہا اور کالج کی بہتری کےلیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کارڈینل جوزف کوٹس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کالج کی انتظامیہ اور بالخصوص پرنسپل شمیم خورشید کو مبارکباد پیش کی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ اُن کی قیادت میں کالج روز بہ روز ترقی کررہا ہے۔ کسی بھی معاشرے کےلیے تعلیم کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

پروگرام کےاختتام پر پرنسپل شمیم خورشید نے تمام مہمانوں، مخیر حضرات، اساتذہ، اسٹاف، طالب علموں، تعلیمی اداروں،کاہنوں، سسٹرز اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔

پرنسپل شمیم خورشید کاکہنا تھا کہ میرا خواب اور دلی خواہش کے ہمارے کالج کے طلباء مالی مشکلات کے باعث تعلیم اداھوری نہ چھوڑیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس خدا کی طرف سے ایک آزمائش ہے، کارڈینل جوزف کوٹس

اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے کالج میں صرف ڈگری نہیں بلکہ اعلیٰ اقدار کو فروغ دے رہے ہیں، ہم شہر کے اس طبقے کو بھی تعلیم یافتہ بنانا چاہتے ہیں جو معاشی لحاظ سے کمزور ہیں۔

Related Posts