الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ حلقے میں الیکشن 28 جولائی کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی پی 38 میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار 7 جون سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتےہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 11 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 18 جون تک کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف 22 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے، جبکہ امیدواروں کو یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ خیال رہے پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست چودھری خوش اختر سبحانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

چوہدری خوش اختر سبحانی کا انتقال 31 مئی کو ہوا تھا ۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وریو میں ادا کی گئی تھی۔ مرحوم سابق وزیر چوہدری اختر علی کے صاحبزادے، سابق وزیر چوہدری عبدالستار کے بھتیجے، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی کے چچا زاد بھائی اور صدر مسلم لیگ ن ضلع سیالکوٹ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کے بڑے بھائی تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پانچ مشہور شخصیات کی فوٹوشاپ تصاویر وائرل

Related Posts