موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا ہے، سعد رفیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کو بیک گیئر لگا دیا ہے ، حکمرانوں نے بھیک مانگنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔ ملکی معیشت آئسولیشن میں چلی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف کے گھر آمد کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جاوید لطیف کی فیملی سے اظہار یک جہتی کے لیے آیا ہوں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور میاں جاوید لطیف کی سیاسی اور نظریاتی سیاسی موومنٹ کا گواہ ہوں، غداری کے تمغہ سے نوازا گیا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا کہ جاوید لطیف پر جھوٹے مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے، یہ نفرتیں اور تلخیاں ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عید کے بعد اپنی تحریک کا پھر سے اور بہتر طریقے سے آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

Related Posts