ذخیرہ اندوز کورونا سے بھی زیادہ خطرناک بن چکے ہیں، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کر ملک بھر میں موجود زخیرہ اندوز کرونا سے بھی زیادہ خطرناک بن چکے ہیں،ہم کرونا وبا کاعلاج تو دریافت کررہے ہیں مگر زخیرہ اندوز اور جائزمنافع خوروں کا ہم سے علاج تلاش نہیں ہورہاہے۔

افسوس یہ رمضان بھی ناجائز منافع خوروں کے رحم وکرم پر گزر گیا،مافیا زکے کارندوں نے کھانے پینے سے لیکر دیگر ضروری اشیاء کو زخیر ہ کرکے پہلے اسکی مارکیٹ میں قلت پیدا کی بعد میں اسے مہنگے داموں فروخت کرتے رہے۔

عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے اس پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ عوام کی رہی سہی کمر بھی توڑ دیتی ہے،پورے رمضان شریف میں حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات کو عوام کو بے فیض کرنے کی کوشش کی گئی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں،ان کا کہنا تھا کہ جہاں زخیرہ اندوز عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرتے رہے وہاں بہت سے فلاحی اداروں نے عوام کے گھروں میں راشن بیگز بھجواکر ان کی پریشانیوں کو ریلیف دیا۔

اس وقت حسین لاکھانی ٹرسٹ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ سمیت بے شمار ایسے فلاحی ادارے ایسے ہیں جنھوں نے دل کھول کرعوام کی خدمت کی،انہوں نے کہاکہ کرونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور زخیرہ اندزوں سے پریشان عوام کی مدد کے لیے مخیر حضرات بھی اس مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت میں مصروف رہے ہیں۔

جبکہ وقت آگیاہے کہ زخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کا کا علاج کیا جائے جو غریب عوام کو تکالیف میں مبتلا کرکے مہنگے داموں اشیاء کو فروخت کرتے رہے حیرت انگیزتو بات یہ ہے کہ انہیں قانون کا کوئی ڈر نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدا کہا کہ کروناوبا میں عوام کی خدمت کرنے کی بجائے انہیں ستانا بہت بڑا گناہ ہے ملک میں اس وقت کرونا وائرس کی وبا ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

حکومت جہاں عوام کا بھلا کرنے کے لیے کوئی سبسڈی دیتی ہے تو اس آسانی کوعوام تک پہچنے سے پہلے مشکل میں تبدیل کرنے والے میدان میں آجاتے ہیں جنھیں لگام ڈالنا ایک بڑاچینلج بن چکاہے۔