سندھ کے تحفظات کی وجہ سے مردم شماری نہیں ہوسکی، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zaidi will protest against Sindh's local bodies bill

کراچی : وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے پاکستان کا، اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ گرین لائن منصوبے پر کام تیز کیا، تو سندھ حکومت نے مداخلت شروع کردی ہے۔

ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر سید علی زیدی نے اپنے حلقے کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سید علی زیدی نے کہا ہے کہ یہ شہر عوام کا یعنی آپ کا ہے، آپ نے مل کر اسکا خیال رکھنا ہے، کیونکہ کچرے اٹھایا میں سندھ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ والے فیل ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سمندری امور کا کہنا تھا کہ ہر شہر کی الگ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ بنانے کی تجویز دی ہے۔ وفاقی حکومت کا کام روڈ بنانا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم کوشش کررہے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ حلقہ 103 اور 104 میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، کل سعید غنی کے حلقے میں جاؤں گا، دیکھوں گا کیا کام ہوا ہے۔ 2018 میں چودہ ایم این اے جیتے تھے، ہر ایک کو انفرادی طور پر ترقیاتی کام کے پیسے ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے دیگر جماعتیں کراچی میں حکمرانی کرتی رہی ہے۔ متعدد نالوں کی صفائی کا کام بھی وفاقی حکومت ہی کرنے لگی ہے، کیونکہ سندھ حکومت نے اپنے کام کرنے سے بھی چھوڑ دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مردم شماری پچھلی حکومت میں کروائی گئی تھی، مردم شماری کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، سندھ حکومت نے کہا ہمیں تحفظات ہے اور اس بنیاد پر آج تک مردم شماری نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : روایتی شعبوں کے علاوہ نئے شعبوں کو بھی فروغ دیں گے، رزاق داؤد

Related Posts