صادق آباد میں 4 طلباء پر تیزاب پھینکنے کا سنگین الزام، استاد کو گرفتار کر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Acid attack victim lady shif to lahore from Sargodha

صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں 4 طلباء پر تیزاب پھینکنے کے سنگین الزام کے تحت استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقے حق ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق ملزم تیزاب گردی کا شکار مظلوم بچوں کو پڑھایا کرتا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے ہراسگی کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے استاد کو ہدایت کی کہ آئندہ سے بچوں کو پڑھانا چھوڑ دے جس پر مبینہ طور پر ذہنی مریض ملزم طیش میں آگیا۔

ملزم نے مقامی پولیس کے بیان کے مطابق بچوں پر تیزاب پھینک دیا اور جب وہ جائے واردات سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، مقامی افراد نے اسے امدادِ باہمی کے تحت دھر لیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا۔

تیزاب گردی سے زخمی ہونے والے بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر صادق آباد منتقل کردیا گیا جبکہ  عوام پر تیزاب گردی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قل خواتین کے بعد مردوں پر تیزاب گردی کا دوسرا واقعہ رونما ہوا، 15 ہزار روپے رقم کا تنازعہ تیزاب گردی کا سبب بن گیا،ظالم قرض خواہ نے نیوکراچی (بلال کالونی) میں 2 نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیا۔

کامران اور عامر نیوکراچی میں 2 ہفتے قبل  عباد اور عمران نامی دکانداروں سے حساب لینے گئے۔ دکاندار عباس نےرقم کی ادائیگی سے انکار کیا جس سے آپس میں تلخ کلامی ہوئی تھی ،ملزم عباد نے طیش میں آکر دکان میں رکھا گندھک کا تیزاب کامران اور عامرپر پھینک دیا۔

مزید پڑھیں: دکاندار نے رقم کے تنازعہ پر 2 افراد پر تیزاب پھینک دیا

Related Posts