وفاقی دارالحکومت میں سوتیلا باپ بیٹی سے زیادتی کے بعد فرار ہوگیا، اسلام آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوتیلے باپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جنگل ایریا میں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ آئی 9 پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پاکستان جنسی زیادتی کے جرائم پر قابو پانے میں ناکام کیوں؟
شادی کا جھانسہ، کراچی کی لڑکی لاہور میں مبینہ زیادتی کا شکار
مقدمے کے متن میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ میں راولپنڈی کی رہائشی ہوں اور نجی مال میں کام کرتی ہوں۔ رات کو سوتیلا والد کامران عظمت موٹر سائیکل پر لینے کیلئے آیا۔
متن میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ سوتیلا والد مجھے بہانے سے علامہ اقبال یونیورسٹی کے جنگل ایریا میں لے گیا اور مجھ سے زبردستی زیادتی کی۔
مدعیہ کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ متاثرہ خاتون کے والد کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی نوجوان لڑکی لاہور میں جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزمان نے لڑکی سے دوستی کی اور پھر شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لاہور میں گزشتہ ماہ ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی، تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں 3 نوجوانوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔