جنوبی کوریا کا کرپٹو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے جنوبی کوریا نے کرپٹو کرنسی ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصبوبہ بنایا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزارت انصاف نے منی لانڈرنگ کے اقدامات کا مقابلہ کرنے اور مجرمانہ سرگرمیوں سے منسلک رقوم کی وصولی کے لیے کرپٹو ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے ترکیہ کا اہم اقدام

مقامی میڈیا کے مطابق اس ٹریکنگ سسٹم کے تحت سرمایہ کاروں کے درمیان ہونے والے لین دین کی نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج بائننس سویڈن میں رجسٹرڈ ہوگئی

جنوبی کوریا کی پولیس نے پہلے پانچ مقامی کرپٹو ایکسچینجز کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تاکہ مجرمانہ تحقیقات میں تعاون کیا جا سکے اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے ایک محفوظ تجارتی ماحول پیدا کیا جاسکے۔

Related Posts