امیت شاہ دہلی کی صورتحال  کے ذمہ دار، استعفیٰ دیں، سونیا گاندھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sonia Gandhi Demands Amit Shah's Resignation Over Delhi Violence

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہاہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دہلی میں صورتحال کی ذمہ داری قبول کرکے استعفیٰ دیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دہلی کی کشیدہ صورتحال پر امیت شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

مزید پڑھیں:بھارت ماتا کی جے کہنے والا ہی بھارت میں رہیگا، وزیراعلیٰ ہماچل پردیش

سونیا گاندھی اپنی پریس کانفرنس کے دوران مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں حالات بے قابو ہونے پرپیرا ملٹری فورس کیوں نہیں بلائی گئی؟انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی کشیدگی پہلے سے بنایا گیا منصوبہ ہے۔

بی جے پی رہنما معاشرے میں نفرت انگیز بیانات پھیلا رہے ہیں۔ دہلی کی صورتحال پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے،وزیر اعلی اروند کیجری وال دہلی کے متاثرہ علاقوں میں جائیں۔

Related Posts