کراچی:حالات نے اعلیٰ تعلیم یافتہ سافٹ ویئر انجینئرز کو بھی جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا ،نارتھ ناظم آباد پولیس نے ایک سافٹ ویئر انجینئرزسمیت 4 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ملک مرتضیٰ کے مطابق ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں 100 سے زائد اسٹریٹ جرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کی شناخت موسیٰ، جمال شاہ عرف بلوچ ، شیر زمان عرف ملنگی ،شاہ زمان عرف کاکی، سافٹ ویئر انجینئر راحیل اور دکاندار عابد کے نام سے ہوئی۔
ملزم عابد نے دوران تفتیش بتایا کہ ڈکیتوں سے اچھے موبل فون 15 سے 20 ہزار میں خریدتا اوربلاک موبائل فون کھلوانے کے ایک ہزار جبکہ IMEI تبدیل کرنے کے 5 ہزار راحیل کو دیا کرتا تھا۔
سافٹ ویئرانجینئر راحیل نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر موبائل مارکیٹ میں IMEI تبدیل کرنے والوں کی تعداد ذیادہ ہیں،عابد سے اچھا موبائل فون لیکر ڈیوائس اور سافٹ ویئرکے ذریعے IMEI تبدیل کرتا تھا اور 5 ہزار لیتا تھا۔
راحیل کے مطابق اورنگی ٹاؤن 5 نمبر موبائل مارکیٹ، چاند موبائل شاپ اوردیگرسافٹ ویئروالوں کے ڈکیتوں سے ڈائریکٹ روابط ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر IMEI تبدیل کرتے اور پیسے وصول کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز کیخلاف آپریشن، ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات