سندھ،20 روز میں 248 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ،20 روز میں 248 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
سندھ،20 روز میں 248 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

کراچی:سندھ میں جنوری کے 20 روز میں 248 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، مجموعی طور پر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 15.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس لوگوں کو اپنا نشانہ بنارہا ہے محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں جنوری کے 20 روز میں 248 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 90 افراد گھروں میں 158 نجی اور سرکاری اسپتال میں جان کی باز ی ہار گئے، انتقال کرنے والوں میں 95 فیصد افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

مجموعی طور پروائرس کے مثبت آنے کی شرح 15.76 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کی لیب کے سربراہ پروفیسر سعید خان کے مطابق آئے دن ریلیوں، جلسے اورجلوسوں سے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ایس او پیز کا نفاذ کرائے لیکن ایسا ہوتا ہوا کم نظر آرہا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جہاں جتنی آبادی ہے وہاں اس حساب سے کیسز آرہے ہیں۔

ویکسین کے سلسلے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ماہرین صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک ضرورپہنیں کیونکہ ویکسین آنے تک یہی ویکسین ہے۔

Related Posts