اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے منگل کو کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام ناگزیر ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے سیاست دانوں کو متحد ہونے پر بھی زور دیا۔
چوہدری شجاعت کا سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور ان سب (سیاستدانوں) کو پاکستان کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سیاستدان ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور سیاسی استحکام کو فروغ دیں تو آئی ایم ایف ملک کو ریلیف دے گا۔
افراتفری کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی طاقتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ہندوستان برتر ہو۔
دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیٹے چوہدری سالک حسین کو پارٹی کا سینئر نائب صدر بنا دیا۔
مزید پڑھیں:سیلکٹڈ کو کسی فوج و عدلیہ نہیں، پارلیمنٹ نے گھر بھیجا، بلاول بھٹو
مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے صالح حسین کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مرکزی ورکنگ کمیٹی کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔