اپوزیشن رہنما جو الیکشن ہار جائیں، اسے دھاندلی زدہ قرار دے دیتے ہیں۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shibli Faraz criticized the Election Commission

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما جو الیکشن ہار جائیں اسے دھاندلی زدہ قرار دے دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میں بد دیانتی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے الیکشن کمیشن اسلام آباد آفس کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے کیس میں سازش، دہشت گردی اور فائرنگ بنیادی نکات تھے تاہم ان کے دلائل میں کوئی ثبوت نہیں تھے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کا پیدائشی حق رکھتی ہے۔ 2013ء کے اور آج کے الیکشن کمیشن میں فرق ہے۔ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے تو الیکشن صاف و شفاف ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ پیسے کی سیاست کی۔ سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ شو آف ہینڈز سے ہو تو اس میں کیا قباحت ہے؟ جمہوریت کو پیچھے لے جانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حق اور سچ کی جدوجہد میں وزیرِ اعظم عمران خان چٹان کی طرح ثابت قدم ہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف دھاندلی کا شور مچا رہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: حق کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح ثابت قدم ہیں۔شبلی فراز

Related Posts