کراچی: مفتی منیب الرحمن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہماری فہم کے مطابق قتل وغارت کے بغیر مسئلے کا حل ممکن ہے، شیخ رشید قوم کو گمراہ کرنے کے لیے دانستہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ آخری معاہدے میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا شامل نہیں ہے، صرف پارلیمنٹ میں پیش کرنا اور بحث کرنا شامل ہے۔
دیگر امور کے بارے میں وزیر داخلہ نے خود کہا: انھیں تسلیم کیا جاسکتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ تسلیم کرنے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے۔
ہر ایک کو معلوم ہے کہ حکومت کے پاس طاقت بھی ہے اوراسے استعمال کرنے کا اختیار اور وسائل بھی اس کے پاس ہیں۔ لیکن ناحق قتل کبھی فراموش نہیں کیے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ریکارڈمحفوظ رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سب سے پہلے قتلِ ناحق کے معاملات کے فیصلے کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: لکی مروت، پولیس موبائل پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، 4اہلکار شہید
فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے علاوہ کالعدم تنظیم کے تمام مطالبات مان لئے، وزیر داخلہ