اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیر قیادت حکومت سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ قبل از وقت عام انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی بات چیت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اسے اپنی کامیابی کا یقین ہے۔
بلاول بھٹو نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے استعفیٰ نہ دیا تو پی پی پی کے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان میلسی میں عوامی جلسے سے خطاب آج کریں گے