کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک شہزاد اعوان نے اپنا استعفیٰ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ امجد آفریدی این اے 249 کی نشست پر ایک کمزور امیدوار ہوں گے جن کے ہارنے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملک شہزاد اعوان نے بلدیہ ٹاؤن کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ٹکٹ جاری نہ کرنےپر سخت برہمی ک اظہار کرتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی سمجھتی ہے استعفوں کی جب ضرورت ہوگی تو استعمال کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ