کورونا کا زور ختم، طلبہ کے امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا زور ختم، طلبہ کے امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم
کورونا کا زور ختم، طلبہ کے امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کو اختیاری کی بجائے تمام مضامین کی تیاری کرنا ہوگی کیونکہ امتحانات مکمل نصاب سے لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا اور لاک ڈاؤن کی پابندیاں بتدریج ختم کی جارہی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز نرم کردی گئیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلبہ کو امتحانات کیلئے مکمل نصاب سے تیاری کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم، انٹر کے درجنوں طلبہ 100فیصد نمبر لے اڑے

محکمہ ایجوکیشن کی ناقص پالیسی ، ہزاروں طلبہ کیلئے اعلی تعلیم کے دروازے بند

وفاقی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ صرف اختیاری مضامین کے نہیں بلکہ تمام مضامین کے پرچے ہوں گے۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے مطابق امتحانات رواں برس مئی اور جون میں ہوں گے۔ او اور اے لیولز کے امتحانات بھی وقت پر ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل طلبہ و طالبات سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جارہے تھے۔رواں برس پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں تاریخ رقم ہوگئی۔ درجنوں طلبہ نے 100 فیصد نمبر حاصل کرکے انٹرمیڈیٹ میں ٹاپ کر لیا۔

صوبہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ فیصل آباد میں 14 جبکہ بہاولپور میں 12طلبہ نے 100 فیصد نمبر ، صوبے کے 114 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے۔ 

 

Related Posts