مردان: سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔
رحیم اللہ یوسفزئی کے اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نمازجنازہ کل دن 11 بجے مردان کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔
ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے، انہیں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہوئی۔
My father Rahimullah Yusufzai has breathed his last after fighting a long battle against cancer. His funeral will be held at our native village Inzargai, near Babuzai Interchange, Swat Expressway, Katlang Tehsil in Mardan District on Friday 10 Sep at 11AM https://t.co/3EAvfeiCOA
— Arshad Yusufzai (@YusufzaiArshad) September 9, 2021
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے رہنماء سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں