نیشل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ
نیشل ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کا شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی میں پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، مشیر قومی سلامتی معید یوسف، وفاقی وزرا چوہدری، شاہ محمود، شیخ رشید اور شوکت ترین بھی شریک ہوئے۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور ملک پر اس کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے قلیل، وسط اور طویل مدتی اہداف سمیت ملکی داخلی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سائبر سکیورٹی، جاسوسی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اور سول اصلاحات سے متعلق اقدامات پر بھی فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر ہدف کے لیے کارکردگی کے معیار اور ٹائم لائنز دینے، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کرائسز مینجمنٹ سیل کی نگرانی کریں گی۔

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پرتشدد اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے اقدامات پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا جب کہ قومی سلامتی کوبراہ راست متاثر کرنے والے عوامل سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک اورنان سی پیک پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی پیک بالخصوص چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائیگی۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں تعمیری کردار جاری رکھنے پرپاکستان او ر قطر کا اتفاق

اعلامیے کے مطابق داخلی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااور ان کے کام کو سراہا۔

Related Posts