آرمی پبلک اسکول حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی پبلک اسکول حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو آج طلب کر لیا
آرمی پبلک اسکول حملہ کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو آج طلب کر لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرمی پبلک اسکول حملہ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں آج طلب کر لیا جبکہ سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ گزشتہ سماعت کے دران درخواست گزاروں نے کیس کی ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا ہندو جم خانہ میں مارکی اور دفاتر فوری ختم کرنیکا حکم

عدالتِ عظمیٰ کا نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس بھی گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔ عدالتِ عظمیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی جس کی ذمہ داری حکومت کو قبول کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دسمبر 2014 کے عسکری و سیاسی حکام کو معلوم ہونا چاہئے تھا۔ ہماری ایجنسیاں اور ادارے تمام خبریں رکھتے ہیں لیکن اپنے لوگوں کی سیکورٹی میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپریشن ضربِ عضب کے ردِ عمل میں اے پی ایس ہوا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے تھے۔ کیس میں رہ جانے والے خلاء سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں، دفتر چھوڑ دوں گا لیکن غلطی کا دفاع نہیں کروں گا۔ عدالت وقت دے تو وزیر اعظم سے ہدایات لوں۔

اے پی ایس کے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر وزیر اعظم سے ہی جواب طلب کیا جائے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالتِ عظمیٰ وزیر اعظم عمران خان سے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے متعلق سوال و جواب کی خواہاں ہے۔ 

Related Posts