سعودی ولی عہد کا کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر کرکٹ کے فروغ کیلئے پوری دنیا کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر سعودی ولی عہد نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر مدعو ندیم عمر متعلقہ حکام کو کھیل کی ترقی و ترویج کے لیے تجاویز پیش کریں گے جبکہ اس ضمن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور سعودی حکومت کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، ون ڈے میں بادشاہت برقرار

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمرا ہ سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم تشکیل دیں گے جبکہ فرنچائز سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گی۔ اس منصوبے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی قیادت کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا بھی اہم کردار ہوگا۔

دریں اثنا کرکٹ کے حلقوں نے سعودی حکومت کی جانب سے دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کرکے ندیم عمر کا انتخاب پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ندیم عمر حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت منعقدہ الیکشن میں کراچی ریجن کے بلامقابلہ صدر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

Related Posts