اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر بھرپور تنقید کی گئی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ تصویر میں نے نہیں، شوہر نے سوشل میڈیا پر ڈالی۔
گزشتہ دنوں ثروت گیلانی ایک “ٹو بی ہونیسٹ” میں دکھائی دی تھیں۔ شو کے میزبان نے ثروت سے پوچھا کہ انہیں کیسا لگا جب ان کی اپنے شوہر کے ساتھ پی ڈی اے سے بھرپور تصویر پر تنقید ہوئی تھی۔ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کمرے تھے اور تھوڑا سا رومانٹک ہو گئے تھے اور تصویر بھی بنا لی تھی۔
ثروت گیلانی نے بتایا کہ ان کے شوہر فہد نے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے مجھ سے 10 بار پوچھا اور میں نے انکار کر دیا تھا، تاہم جب انہوں نے 11ویں بار پوچھا تو میں ناراضگی کے ڈر سے اجازت دے دی ، اس پر انہوں نے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
انہوں نے مزید کہا ، “تصویر وائرل ہونے کے بعد مجھے شائقین کی جانب سے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ یہ کیا ہے؟” ثروت گیلانی اور فہد مرزا کو پی ڈی اے کے اظہار پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کی تعریف کررہے تو اس میں برا کیا ہے اور اگر وہ رومینٹک ہو جاتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ ان شاء اللہ محبت اور قبولیت کے فرق کو سمجھ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں کا ایک مرتبہ پھر جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید