ایئر پورٹ پر ٹمپریچر چیک نہ کرنے پر صنم سعید کا پارہ ہائی ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sanam Saeed shows displeasure over lack of temperature checks at airports

کراچی:اداکارہ صنم سعید کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باوجود ہوائی اڈوں پر ٹمپریچر چیک نہ کرنے کی وجہ سے برہم ، ٹوئٹر پر غصہ اتاردیا۔

اداکارہ صنم سعید نے ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے حوالے سے اپنی تازہ ٹویٹ میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر درجہ حرارت کی جانچ پڑتال نہ ہونے پرعجیب لگ رہا ہے۔ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں جگہ جگہ ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے لیکن ایئرپورٹ پر درجہ حرارت نہ چیک کرنا عجیب سی بات ہے۔

 

اداکارہ کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی درجہ حرارت چیک نہیں کیاجاتا لیکن آپ کو صرف منفی پہلو اجاگر کرنے کا شوق ہے۔

مزید پڑھیں:سلمان خان کی فلم رادھے عید پر ریلیز ہونے کا امکان

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 98 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

پاکستان بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 7 لاکھ 5 ہزار 517 افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 ہزار 124 افراد انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 942 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 612 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584 جبکہ خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

Related Posts