سادھوکی:وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر شخصیات نے (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں شامل خاتون صحافی کے عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شامل کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی جاں بحق ہوگئی، خاتون کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر ہے۔
افسوسناک واقعے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوا دیا اور وہ کنٹینر سے نیچے اتر کر جائے حادثہ پر پہنچے، خاتون صحافی صدف نعیم نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر تھیں۔
رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔ مرحومہ کی مغفرت اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 30, 2022
خاتون صحافی کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کہا کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:خاتون رپورٹر کی موت، پی ٹی آئی کا آج کا لانگ مارچ ختم کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔