کراچی پولیس کی وردی میں ڈکیت گروہ سرگرم، شہری لاکھوں کے زیورات سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، میاں بیوی سمیت 4 بین الصوبائی ڈرگ سپلائرز گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، میاں بیوی سمیت 4 بین الصوبائی ڈرگ سپلائرز گرفتار

کراچی پولیس کی وردی میں ڈکیت گروہ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے جس نے شہریوں کو زیورات، لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور زیورات سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس جیسی وردی میں 24 گھنٹوں کے دوران گھر کی تلاشی کے بہانے 2 وارداتیں ہوئیں۔ سابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر پولیس اسپیشل برانچ کی جعلی ٹیم پہنچ گئی جس نے ڈکیتی کی واردات کی۔

اسی طرح اورنگی ٹاؤن میں بھی گھر کی تلاشی کے بہانے پولیس جیسی وردی میں ڈکیت ایک گھر میں گھس گئے۔ اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر چلتے بنے۔

ملزمان کا طریقۂ واردات دیگر ڈکیت گروہوں سے الگ ہے۔ سابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی والدہ کے گھر 6 ملزمان پولیس اسپیشل برانچ کی جعلی ٹیم بن کر گئے اور دستاویزات چیک کرنے کا بہانہ بنایا لیکن چیکنگ کی بجائے  لاکھوں کی لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب ڈکیت گروہ نے اورنگی ٹاؤن میں بھی اسی طرح واردات کی۔ گھر کی تلاشی کا بہانہ بنایا گیا اور جعلی پولیس اہلکاروں نے گھر والوں کو گن پوائنٹ پر رکھ لیا۔شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور زیورات سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

طریقۂ واردات کے مطابق متاثرہ شہری کا بیان ہے کہ رات کو 4 بجے 8 ملزمان میرے گھر آئے جن میں سے 6 نے پولیس جیسی وردی پہن رکھی تھی اور کہا کہ چور کو پکڑنے کیلئے آپ کے گھر کی تلاشی لینا چاہتے ہیں۔ ملزمان تلاشی لینے کے بہانے واردات کرکے بھاگ نکلے۔

دونوں ڈکیتیوں کے مقدمات سمن آباد اور اورنگی ٹاؤن تھانوں میں درج کر لیے گئے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جیسی وردی میں وارداتیں کرنے والے گروہ کو کیفرِ کردار تک پہنچنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

شہرِ قائد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ روز منگھو پیر کے علاقے اجتماع گاہ روڈ پر نامعلوم ملزمان شہری سے فورچیونر گاڑی، 25 لاکھ کیش اور نائن ایم ایم پستول لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے فورچیونر گاڑی کے مالک علی بادشاہ محسود نے کہا کہ ملزمان ریوو گاڑی میں آئے تھے۔ملزمان بڑی مہارت سے میری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، منگھوپیر میں نامعلوم ڈکیت گاڑی اور 25 لاکھ لوٹ کرفرار

Related Posts