راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انٹرویوز کر لیے گئے۔
راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ کی 20 وارڈز سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کے انٹرویوز سابق وزیراعظم پاکستان اور بورڈ کے کنوینر شاہد خاقان عباسی ، ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد، مسلم لیگ ن پنجاب کے سنیئر نائب صدر حنیف عباسی ، میئر راولپنڈی سردار نسیم خان ، طاہرہ اورنگزیب ، بیرسٹر دانیال چوہدری ،سرفراز افضل ،راجہ ارشد ، ملک افتخار، چوہدری ایازاور اُسامہ تنویرپر مشتمل بورڈ نے 100 کے قریب امیدواروں سے انٹرویوز لیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری حسنین گجراور کلیم یوسف بھی موجود تھے۔ تمام امیدوار ں نے پارٹی پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ پارٹی جس امیدوار کو ٹکٹ جاری کرئے گی تمام امیدوار اُس فیصلے پر لبیک کہیں گے اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہینگے۔
اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ اور چکلالہ کینٹ بورڈ کے تمام امیدواروں کے انٹرویوز کر لیے گئے ہیں اور جو بھی پارٹی کا امیدوار ہوگا تمام امیدوار اُس کی مکمل سپورٹ کرینگے اور بھرپور کمپین کرینگے۔
ملک ابرار کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ہمارا مقابلہ عمران خان کی صورت میں مہنگائی مافیا سے ہے۔ کینٹ کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو مہنگائی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔
ملک ابرار کا کہنا تھاکہ اگر کینٹ کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو ہماری یوتھ ونگ کا ہر نوجوان پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کا پہرہ دے گا۔
ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن چوہدری حسنین گجر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ مشرف دور میں بھی ن لیگ پر بے پناہ مشکلات پیدا کی گئیں لیکن اُس وقت بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ہمارے امیدوار الیکشن جیتے تھے۔ پارٹی جس امیدوار کو ٹکٹ جاری کرے گی تمام امیدوار اُس کی مکمل حمایت کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان