اسلام آباد: رسجا انٹر میڈیا آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ڈان اور جیو ٹی وی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کی ٹیم نے15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔ قیصر بٹ 18، خالد چوہدری ، حسام 29، 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جواب میں سما ٹی وی کی ٹیم 78 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ جیو ٹی وی کے ارفع فیروز 5 وکٹوں کیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔
ایک اور میچ میں ڈان ٹی وی اے آر وائی کیخلاف 8 وکٹوں سے کامیاب ہوگیا۔ اے آر وائی 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر 44 رنز بنا سکی۔ رانا طارق 10رنز بنا پائے۔ طاہر نصیر، ثنا اللہ ، نوشاد عباسی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈان ٹی وی کے نوشاد عباسی کے 25 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس موقع پر وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے شانداد ٹورنامنٹ منعقد کروایا،کرکٹ کے کھیل کیلئے انٹرمیڈیا آزادی کپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ حکومت ملک میں کھیلوں کا فروغ چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ملکی ٹیلنٹ کو سامنے لانا ترجیح ہے، ہاکی ، کرکٹ اور اولمپکس مقابلوں کے حوالے سے توجہ مرکوز ہے، بہت سارے ساتھ بڑا وقت گزارنے کے بعد کھیلے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پارلیمنٹرین کی ٹیم کو شامل کرنے پر شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے۔ کھیل کے میدانوں کو آباد کریں گے۔ ہماری کوشش ہے ملکی اور عالمی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جائے۔ کشمیر پریئمر لیگ نے بھارت کی نیندیں آڑا دی ہیں۔ کمشنر کا جہاں بھی نام آئے بھارت پروپگنڈا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ بورڈ کے انتخابات، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل