لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سےموسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں گرج چمک کیساتھ بارش گرمی سے مرجھائے چہروں پر رونق لے آئی، شہر اور گردونواح میں رم جھم نے موسم خوشگوار کردیا۔

گلبرگ، ڈیفنس، وحدت روڈ، اچھرہ اور کوٹ لکھپت میں بارش نے جل تھل ایک کر دیا، ماڈل ٹاؤن ، ٹاؤن شپ مغل پورہ اور ہربنس پورہ میں بھی بجلی کڑکی، بادل برسے اور آسمان سے ہوا کے دوش پر موتی زمین پر اترے تو ڈالی ڈالی جھوم اٹھی، درخت اور پودے غسل کے بعد نکھر سے گئے۔

ادھر سکھر، شکارپور اور لودھراں میں بھی بادل برسے ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلم باغ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ، کھولے بغیر پھلوں کی مٹھاس بتانے والا نظام بنالیا

حیدرآباد میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، اس دوران تیز ہوا چلنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں، سائن بورڈ اور بجلی کے پول گر گئے، کوٹری میں بارش کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آندھی چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Posts