کراچی: فاروق آباد میں ٹرین اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے دور میں پاکستان ریلوے کا نظام تباہ ہوگیا ہے، شیخ رشید کے دو سالہ دور میں 90 سے زائد حادثات میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پاکستان ریلوے کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریلوے کی غفلت کی وجہ سے آج ہونیوالے حادثے میں پاکستان آنیوالے 20 سکھ یاتری ہلاک ہوئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمہ دار ریلوے ہے اور شیخ رشید نظام کی خرابی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔
ٹوئٹر اور فیس بک پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صارفین نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وزیراعظم بننے سے پہلے آپ کہتے تھے کہ ریلوے حادثات کیلئے وزیر ذمہ دار ہوتا ہے لیکن اپنی حکومت میں دو سال میں ریکارڈ حادثات کے باوجود وزیر ریلوے سے استعفیٰ تو دور جواب طلبی بھی نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں:فیصل آبادسے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو حادثہ، 20 سکھ یاتری ہلاک