کشمور زیادتی کیس کا مرکزی ملزم رفیق ملک فائرنگ سے ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کشمور زیادتی کیس کا مرکزی ملزم رفیق ملک فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے گئی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، ملزمان کی فائرنگ سے کشمور زیادتی کیس کا مرکزی ملزم رفیق ملک ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ کشمور میں کمسن بچی علیشا اور اس کی والدہ تبسم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق ملک نے تبسم کو اس شرط پرچھوڑا تھا کہ وہ اسے کوئی لڑکی لاکر دیگی پھر اسے وہ بچی واپس کریگا۔

جب متاثرہ خاتون تبسم تھانے میں تھی تو لڑکی کا مسئلہ کھڑا ہوا کہ اب لڑکی کہاں سے آئے کہ ملزم کو جھانسہ دیکر گرفتار کیا جائے۔اس موقع پر کشمور پولیس کے فرض شناس اے ایس آئی محمد بخش برڑو جاکر گھر سے اپنی بیٹی کولے کرآئے اور کہاکہ میری بیٹی اس کام کیلئے حاضر ہے۔

پھر ملزم کی اس لڑکی سے بات کرائی گئی جس کے بعد ملزم نے پتا بتایا اوراس کی گرفتاری عمل میں آئی۔سوشل میڈیا پر ملزم کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھا جارہا تھا اور سطح پر اس واقع کی مذمت کی جارہی تھی۔ آخر کار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

Related Posts