کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ،4 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Quetta: Blast on Sariab Road injures four persons

کوئٹہ :بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر جمعہ کے روز ایک ہوٹل کے قریب دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔

سیکورٹی فورسز واقعے کی اطلاع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتالوں میں  ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دھماکے کے بعد واقعے کی جگہ کے قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی۔ آگ بجھانے کے لئے فائر ٹینڈرز نے آپریشن کردیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان دھماکہ، لیفٹیننٹ ناصر خالد 2 فوجی جوانوں سمیت شہید

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts