قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

کراچی: قطر ائیرویز کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گی، قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا ہے۔

حکام قطرایئرویز کے مطابق قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: کابل ایئرپورٹ دوبارہ کھولنے کیلئے طالبان کیساتھ کام کررہے ہیں، قطری وزیرخارجہ

حکام قطرایئرویز کے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

Related Posts