پنجاب اسمبلی کی تحلیل: نواز، زرداری، فضل الرحمان کے درمیان ہنگامی رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی کی تحلیل: نواز، زرداری، فضل الرحمان کے درمیان ہنگامی رابطہ
پنجاب اسمبلی کی تحلیل: نواز، زرداری، فضل الرحمان کے درمیان ہنگامی رابطہ

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کی سمری پر دستخط کرنے کے فوراً بعد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان نے جمعرات کی شام ٹیلی فونک گفتگوکی۔

انہوں نے پنجاب اور پھر خیبرپختونخوا میں ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعرات کی شام وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ایک سمری پر دستخط کیے جس میں گورنر کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے

دریں اثنا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی اسمبلی کے دیگر اہم ارکان کو جمعے کو لاہور میں اجلاس کے لیے طلب کیا اور کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

Related Posts