سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں حکام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 1130 coronavirus cases

اسلام آباد: کراچی اور وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تصدیق کے بعد بلوچستان اور سندھ سمیت ملک بھر میں حکام وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

ایک طرف سندھ حکومت نے کل اور آج یعنی دو روز کے لیے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جبکہ بلوچستان  کی صوبائی حکومت نے بھی تعلیمی اداروں کو 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا۔

چین،افغانستان اور ایران سے فضائی و زمینی راستوں کے ذریعے آمدورفت بند ہے۔کاروباری برادری کو  معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک میں داخل ہونے والوں کو چیک کیا جارہا ہے۔ 

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا نام ترجمان محکمۂ سندھ کے مطابق یحییٰ جعفری ہے جس کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کو وائرس کی چیکنگ کے لیے اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا، تاہم ان کے نتائج منفی نکلے۔

سندھ حکومت وائرس سے نمٹنے کے لیے متحرک نظر آتی ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں بشمول نواب شاہ، میر پور خاص، کراچی اور لاڑکانہ میں وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایران سے کراچی پہنچنے والے زائرین کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جو صوبائی محکمۂ صحت نے مرتب کی۔ زائرین کی تعداد 500 کے قریب ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کی حکومت بھی کورونا وائرس سے دفاع کے لیے تیار ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مطابق صوبائی اور وفاقی حکومتیں اور فوج بھی گزشتہ ایک ماہ سے وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھناباعث تشویش ہے۔

لندن سے اپنے ایک بیان میں گزشتہ روز  شہباز شریف نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے قومی حکمت عملی بنانے اور چین سے پیشہ ورانہ رہنمائی لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھناباعث تشویش ہے۔ شہبا زشریف

Related Posts