نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے انٹرویو کریں گے،ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ حالات الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں، ہر بندہ ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، جلد مکمل کرلیا جائے گا۔فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات نے ایک انٹرویومیں کہاکہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد یہ معاملہ اپنے منطقی حل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی صورتحال، افغانستان کے حالات اور آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کی روشنی میں پاکستان کے پاس ایک ہی مستحکم نکتہ ہے کہ پاکستان کے سول ادارے اور فوج ایک پیج پر ہیں اور اگر اس میں بھی کوئی رخنہ آتا ہے تو پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے تمام اداروں کے متحد رہنے میں ہی پاکستان کا مفاد ہے، ہمارے بڑے بھی یہ بات سمجھتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی ہے اس لیے کوئی ایسا مسئلہ نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد، جام کمال وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے سیاسی رہنما اپنی ذمے داریاں نہیں سمجھیں گے، خود سے آگے دیکھنے کی صلاحیت پیدا نہیں کریں گے، اس وقت تک پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

Related Posts