اوکاڑہ: پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، اوکاڑہ میں نجی اسکول کے پرنسپل کی دسویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی، ملزم نے ویڈیو بھی بنالی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اطلاعا ت کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل نے دسویں کلاس کی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پرنسپل نے نشہ آور چیز کھلا کرزیادتی کی اور برہنہ حالت میں تصاویر اور نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔
مزید پڑھیں:کراچی میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنیکی تصدیق، قاتل گرفت میں نہ آسکا